وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمدثناء اللہ مستی خیل کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی حلقے کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی

News Date: 
Tuesday, October 12, 2021

لاہور12اکتوبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمدثناء اللہ مستی خیل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں اور عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نازک حالات میں بھی اپنی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں جبکہ عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحادملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے۔ محمد ثناء اللہ مستی خیل نے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔