وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

News Date: 
Tuesday, October 12, 2021

لاہور12اکتوبر:   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور ٹریفک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔