وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس،لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ

News Date: 
Tuesday, October 12, 2021

لاہور12اکتوبر:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا جس میں لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا -سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرناوقت کا تقاضا ہے تا ہم اس ضمن میں سیاسی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہورشہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے علاقو ں کے حساب سے نیا نقشہ تیارکیا جائے-وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو اضلاع میں تقسیم سے لاہور شہر میں نئی تحصیلوں کا اضافہ ہو گا -چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور ممبر بورڈ آف ریونیو نے اجلاس میں شرکت کی-