وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا قصور کے نواحی گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

News Date: 
Thursday, November 18, 2021

لاہور18نومبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور کے نواحی گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔