وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال میں مریضوں کو بیڈز نہ ملنے کی شکایات کا نوٹس، سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب

News Date: 
Wednesday, January 12, 2022

لاہور12جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال میں مریضوں کو بیڈز نہ ملنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر بیڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ہسپتال انتظامیہ بیڈز کے حوالے سے مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔