وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری، کوٹ ادو میں 423 کنال اراضی و اگزار

News Date: 
Thursday, January 13, 2022

لاہور13 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ کوٹ ادو میں قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن کے دوران423 کنال اراضی و اگزارکرائی گئی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا-سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پنجاب میں قبضہ مافیاء سے واگزار کرائی گئی اراضی کا ڈیٹا بینک بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیاء سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کرانے تک آپریشن جاری رہے گا-قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا-کوٹ ادومیں واگزار کرائی اراضی پر یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔  اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے قبضہ مافیاء کے خلاف کارروائی کر کے قیمتی اراضی کو واگزار کرایا۔