کورونا کی نئی لہر میں شدت، شہریوں کوذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، شہری کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے فوری ویکسین لگوائیں:عثمان بزدار

News Date: 
Thursday, January 13, 2022

لاہور13 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر میں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی اور مریضوں کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے۔ خصوصی مہمRED(ریچ ایوری ڈور)کے تحت شہریوں کوان کے گھر جاکرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا کی پانچویں لہرسے محفوظ رہنے کیلئے فوری طورپر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے۔کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں۔